اختیارات سے تجاوز اور قوانین کے غلط اطلاق پر میچ ریفری الیاس خان کے خلاف کارروائی کاامکان

جمعرات 23 جنوری 2014 13:31

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اختیارات سے تجاوز اور قوانین کے غلط اطلاق پر میچ ریفری الیاس خان کے خلاف کارروائی کاامکان ہے ذرائع کے مطابق الیاس خان نے پورٹ قاسم کے ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد سلمان پر لیول تھری کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تین میچوں کی پابندی لگائی تھی اور چار روزہ اور ایک روزہ میچ کھیلنے سے روک دیا تھا۔

(جاری ہے)

قانون کے مطابق میچ ریفری لیول تھری اور فور کے تحت کسی بھی کھلاڑی پر فرد جرم عائد کرسکتا ہے اس کھلاڑی کے خلاف پابندی لگانے کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرتا ہے۔الیاس خان نے سلمان اور امپائر خالد محمود کی درمیان تلخ کلامی کے بعد کھلاڑی پر پابندی لگادی اس ضمن الیاس خان کے خلاف کارروائی کاامکان ہے