خیبرپختونخوا میں نیٹو سپلائی روٹ کی بندش کا اصل نقصان پاکستانیوں کا ہورہا ہے ،امریکی سفیر رچرڈ اولسن
جمعرات 23 جنوری 2014 14:33
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا میں نیٹو سپلائی روٹ کی بندش کا اصل نقصان پاکستانیوں کا ہورہا ہے، آئندہ ہفتے کے پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات میں ڈاکٹر شکیل آفریدی ایشو پر بھی بات ہوگی۔ایک انٹرویو میں امریکی سفیر نے کہاکہ اسٹریٹجک مذاکرات کے فوری بعد تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے پاک امریکا وزراء تجارت کی بات چیت بھی ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان نے تو نیٹو روٹ کیلئے سرحدیں کھلی رکھنے کی یقین دہانی کرا رکھی ہے۔ اصل نقصان تو ٹرک والوں اور بزنس مین کا ہورہا ہے، ہمارے پاس تو فضائی روٹ، وسطی ایشیاء کے متبادل روٹ ہیں۔رچرڈ اولسن نے پاکستان میں طالبان سے مذاکرات کی حکومتی کوششوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ایسی کوششوں کے بامعنی آغاز کے وقت سابق طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کو امریکہ کیلئے ناگزیر بھی قرار دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.