اقوام متحدہ دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بان کی مون

جمعرات 23 جنوری 2014 15:41

اقوام متحدہ دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ کھڑا ..

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں انسداد پولیوٹیم پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ پاکستان کے ساتھ ہے۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو ٹیموں پر حملوں سے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی مہم بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ انسداد پولیو ٹیموں پر حملے نا قابل قبول ہیں، دہشت گردی اور پولیو کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی ادارہ صحت حکومت پاکستان کے ساتھ ہے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل کراچی، مانسہرہ اورپنجگورمیں انسداد پولیوٹیم پر حملے کئے گئے تھے جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 رضاکاروں کو قتل کر دیا گیا تھا جب کہ گزشتہ روز چار سدہ میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکے سے 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے۔