رحیم یارخان : کالے ہرن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،دو افراد گرفتار

جمعرات 23 جنوری 2014 17:18

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جنوری 2014ء)رحیم یارخان میں نایاب نسل کے چار کالے ہرن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ،دو ملزمان ہرنوں کو بوریوں میں بند کر کے سندھ منتقل کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ وائلڈ لائف رحیم یار خان نے کارروا ئی کرتے ہوئے نایاب نسل کے کالے ہرن سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کرنیو الے قصور کے رہائشی دو ملزمان محمد ندیم اور محمد اشفاق کو حراست میں لے لیا۔

ملزما ن چار کالے ہرن بوریوں میں بند کر کے گاڑی پر سندھ لے جا رہے تھے کہ قومی شاہراہ پر چوک بہادر پور کے نزدیک پولیس نے ناکہ لگا کر گاڑی روک لی۔ پکڑے جانے والے کالے ہرنوں کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ،ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے ،چاروں کالے ہرن وائلڈ لائف پارک رحیم یار خان منتقل کردیئے گئے ہیں۔