کراچی ،سانحہ مستونگ کیخلاف شیعہ تنظیموں کی اپیل پر 15مقامات پر احتجاجی دھرنے جاری ،احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام ،معمولات زندگی درہم برہم ،کارگو کی ترسیل کا نظام اور فلائٹوں کا شیڈول متاثر ،دہشت گرد کھلے عام کارروائیاں کررہے ہیں ،حکومت سوئی ہوئی ہے، ملک میں نواز شریف کی نہیں طالبان کی حکومت ہے ،علمائے کرام کا دھرنوں سے خطاب
جمعرات 23 جنوری 2014 19:17
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی اور اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کی اپیل پر کراچی کی مختلف شاہراؤں پر 15مقامات پر احتجاجی دھرنے دوسرے روز بھی جاری رہے ۔احتجاجی دھرنوں کے باعث شہر میں بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جبکہ معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں ۔
پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی اور اہم مقامات پر دھرنوں کے باعث سرکاری اور نجی دفاتر میں حاضری معمول سے کم رہی اور صبح کھلنے والے بیشتر اسکولوں میں چھٹی کردی گئی ۔دھرنوں کے باعث کارگو کی ترسیل کا نظام اور فلائٹوں کا شیڈول متاثر ہوا اور سیکڑوں مسافر ایئرپورٹ پر پھنسے رہے ۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوٴں نے اعلان کیا ہے کہ جب تک سانحہ مستونگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا اور دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی نہیں کی جاتی احتجاجی دھرنے جاری رہیں گے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.