افغان حکومت نے امریکی حمایت میں چلنے والے ٹی وی اشتہاربندکرادئیے،اشتہارمیں کرزئی کے امریکاسے سیکورٹی معاہدہ نہ کرنے پر تنقیدکی جاتی تھی،رپورٹ
جمعرات 23 جنوری 2014 19:31
کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء)افغانستان کی حکومت نے 2014کے بعدامریکی فوجی دستوں کی ملک میں موجودگی کی تائید والے اشتہاربندکرنے کاحکم دیدیا،غیرملکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق افغان حکومت جن اشتہارات کے خلاف کارروائی کر رہی ہے ان میں سے چند ایک کے لیے مالی وسائل ایک امریکی تنظیم نے فراہم کیے ہیں۔
(جاری ہے)
افغان حکومت ان اشتہارات کو اس بنا پر ہدفِ تنقید بنا رہی ہے کیونکہ ان میں صدر حامد کرزئی پر امریکا کے ساتھ طے پانے والے اس سکیورٹی معاہدے پر دستخطوں سے انکار کا رویہ ترک کر دینے کے لیے زور دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں امریکی فوجی دستوں کو رواں سال ختم ہو جانے کے بعد بھی افغانستان میں رہنے کی اجازت مل جائے گی۔
جو چینل گزشتہ کئی ہفتوں سے ایسے اشتہارات نشر کر رہے ہیں، انہیں اس جواز پر تحقیقات کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ ان کے مالی وسائل کے ذرائع غیر واضح ہیں۔ اب ان تمام چینلز نے یہ اشتہارات دکھانا بند کر دیے ۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
روس کا جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ
-
بھارت میں بھی عدلیہ پر دبا ئوکا الزام، 600 وکلا کا چیف جسٹس کو خط
-
یوپی سی5بار منتخب مسلمان سیاستدان بھارتی جیل میں زہر دیے جانے سے جاں بحق
-
بائیڈن کی فنڈ ریزنگ کے موقع پر فلسطین کی حمایت میں ریلی
-
بھائی کا کیٹ مڈلٹن کیلئے نیک تمناوں کا اظہار
-
سورج گرہن،امریکا میں پائلٹس کیلئے وارننگ جاری
-
سری لنکا میں مسلمانوں کی توہین پر با اثربدھ راہب کو 4 سال قید کی سزا
-
بھارت،کھانا اچھا نہ بنانے پر دادی پر تشدد، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.