وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کے واقعات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے ،جلد قوم سے خطاب کرینگے،ذرائع

جمعرات 23 جنوری 2014 21:27

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دہشتگردی کے واقعات پر قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں نواز شریف جلد قوم سے خطاب کرینگے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی سے متعلق قوم کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں انتہائی اہم امور پر بات چیت کی گئی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم قوم سے خطاب میں آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین ، مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید اور دیگر رہنما کہہ چکے ہیں کہ وزیر اعظم خطاب کر کے قوم کو اعتماد میں لیں ۔

متعلقہ عنوان :