معاہدے پر دستخط کرو،امدادلو،امریکہ کی پاکستان کے بعد افغانستان کو بھی دھمکی،کانگریس نے امدادمیں کٹوتی کی منظوری دیدی، بحالی کے لیے معاہدے پر دستخط کرناہوں گے،امریکہ

جمعرات 23 جنوری 2014 21:34

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) امریکہ نے پاکستان کے بعد افغانستان کی مالی امداد بھی مشروط کردی ،جبکہ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال امدادپچاس فیصدکم کردی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے گذشتہ برس کے مقابلے میں اس سال افغانستان کی مالی امداد میں پچاس فیصد کمی کردی ہے، امریکی حکومت نے اس سال افغانستان کے لئے دو ارب ڈالر امداد کی درخواست کی تھی لیکن کانگریس نے اس رقم کو پچاس فیصد گھٹا دیا ہے اور صرف ایک ارب ڈالر کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

کانگریس نے کہاکہ کہ افغانستان کو امریکی امداد حاصل کرنے کیلئے واشنگٹن، کابل سکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے ہوں گے۔