لاہور،گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، چوری کے شبہ میں تشدد کا شکار ہونیوالی کمسن لڑکی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل،چیچہ وطنی کی رہائشی بارہ سالہ منزہ ڈیفنس فیز فائیو میں سکندر نامی شخص کے گھر گھریلو ملازمہ ہے ، مالک موقع سے فرار ہو گیا۔ اپ ڈیٹ
جمعرات 23 جنوری 2014 21:38
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 جنوری ۔2014ء) لاہور میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، مالکان نے چوری کے شبہ میں کمسن لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جسے زخمی حالت میں جنرل ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ چیچہ وطنی کی رہائشی بارہ سالہ منزہ ڈیفنس فیز فائیو میں سکندر نامی شخص کے ہاں گزشتہ چار ماہ سے ملازمہ کے طور پرکام کر رہی ہے ۔
مالکان نے چوری پر مبینہ طور پر 12 سالہ لڑکی منزہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی جسے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ بچی کی دوسری بہن بھی ڈیفنس کے ہی ایک گھر میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی ہے ۔ جو اپنی بہن کو ملنے گئی اور بہن کو زخمی حالت میں دیکھ کر اس نے اپنے والدین کو بتایا ۔(جاری ہے)
پولیس کے مطابق سکندر کی گرفتاری کے لئے اسکے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے تاہم وہ فرار ہو چکا ہے جسکے بعد اسکے دیگر اہل خانہ کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق بچی پر تشدد کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال پہنچ گئے اور انہوں نے ڈاکٹروں سے بچی کی صحت بارے آگاہی حاصل کرنے کے علاوہ اسے علاج معالجے کی تمام سہولیات مفت فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ کے دوران گھریلو ملازمین پر تشدد کا چوتھا واقعہ ہے جس میں دو بچیاں تشدد کے باعث دم توڑ گئیں ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.