Live Updates

ہری پورمیں پی کے50 کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے اکبر ایوب نے نواز لیگ کے قاضی اسد کو ہرادیا

جمعرات 23 جنوری 2014 22:46

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2014ء) ہری پورمیں پی کے50ہری پورکے لیے ہونے والے ضمنی الیکشن میں غیرحتمی نتیجہ کے مطابق تحریک انصاف کے اکبرایوب کامیاب ہوگئے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ۔جبکہ اسغیرسرکاری نتیجہ کے مطابق انکے قریب ترین مسلم لیگ (ن)کے قاضی اسددوسرے نمبرپررہے ۔غیرسرکاری نتیجہ میں مزید بتایاگیا ہے کہ اکبرایوب نے25ہزار790 ووٹ حاصل کیے،جبکہ قاضی اسدنے19ہزار970ووٹ حاصل کیے۔

دریں اثناء این اے69خوشاب کے الیکشن میں 93پولنگ اسٹیشنزکے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلملیگ ن کے ملک عزیز59016ووٹ لیکرآگے ہیں۔جبکہ تحریک انصاف کے عمراسلم 48112ووٹ لیکردوسرے نمبرپر ہیں۔دریں اثنائپی کے 50 ہری پور 2 میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

صبح شدید سردی اوردھند کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار رہا۔

تاہم آہستہ آہستہ اس میں تیزی آتی گئی۔واضح رہے کہ پی کے 50 ہری پور 2 کی نشست تحریک انصاف کے رکن یوسف ایوب خان کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ادھر خوشاب کے حلقہ این اے 69 میں بھی پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ پولنگ اسٹیشن 208 پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے حامیوں میں جھگڑے کے بعد پولنگ کا عمل کچھ دیر کے لئے روک دیا گیا۔ اس سے پہلے حلقے میں پولنگ کا وقت پانچ بجے سے بڑھاکر ایک گھنٹے یہاں پولنگ کاوقت پانچ سے بڑھا کرچھ بجے تک کردیا گیا تھا۔ حلقہ این اے 69 خوشاب کی نشست سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک کے جعلی ڈگری پر نااہل ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات