وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف جلد فیصلہ کرنا ہوگا، خورشید شاہ

جمعہ 24 جنوری 2014 12:34

وزیر اعظم کو دہشت گردی کے خلاف جلد فیصلہ کرنا ہوگا، خورشید شاہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کو دہشت گردی کے خلاف جلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا، پیپلز پارٹی آپریشن سمیت ہر فیصلے کی حمایت کرے گی۔ وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج آر اے بازار راولپنڈی بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے حل کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کو جلد کوئی فیصلہ کرناہوگا، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے پاکستان پیپلز پارٹی ان کا ساتھ دے گی اور آپریشن سمیت ہر فیصلے کی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج عیادت کے دوران مختلف تاثرات سن کر سر شرم سے جھک گیا ہے، زخمی افراد کا کہنا تھا کہ انہیں حکمراں نہیں بلکہ ایک لیڈر چاہئے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ مسلسل دہشت گردی سے ریاست کمزور ہوتی جارہی ہے، کسی جماعت کواس مسئلے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملک کی حفاظت کے لئے لڑ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :