پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ماہ ہوگا، آئی ایم ایف

جمعہ 24 جنوری 2014 12:34

پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ آئندہ ماہ ہوگا، آئی ایم ایف

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2014ء) آئی ایم ایف حکام آئندہ ماہ پاکستان کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔امن و اماں کے خدشات کے باعث جائزے کے لیے ملاقات کا مقام بیرون ملک رکھا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق امن و اماں کی حالت بہترجائے تو مستقبل میں ہونے والے بات چیت کا مقام پاکستان میں ہی رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف حکام معاشی جائزے کے لیے یکم فروری کو پاکستانی حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کریں گے، جس میں اکتوبر تا دسمبر بجٹ خسارے اور زرمبادلہ ذخائر سمیت دیگر معاشی اہداف کے بارے میں معلو م کیا جائے گا۔سال 2013 میں غیر ملکی ادائیگیوں کے دباو کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے آئی ایم ایف سے 6 عشاریہ 7 ارب ڈالر قرضے کی منظوری حاصل کی تھی اور معاشی جائزے کے بعد عالمی مالیاتی ادارہ 1 ارب ڈالر سے زائد رقم جاری کرچکا ہے۔