گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں ، کسان ویلفیئر کونسل

ہفتہ 25 جنوری 2014 16:11

گوجرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25جنوری 2014ء) کسان ویلفیئر کونسل کے چیئر مین اور ماہر زراعت چو ہدری عبداللطیف سہو نے کہاہے کہ گندم کی فصل چند روز بعد گوبھ پر آنے والی ہے کاشتکار سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کا خاص خیال رکھیں۔

(جاری ہے)

گوجرہ میں کاشتکاروں کی بھلائی اور زرعی ترقی کے مضمرات کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ جب گندم کاپودا سٹہ نکال رہا ہو تو کسان بھائیو ں کو چاہیے کہ وہ اس وقت فی ایکڑ گندم کی فصل کوایک بوری یوریا کھاد لازمی ڈالیں نیز زیادہ فائدہ حاصل کرنے کیلئے یو ریا کھاد کی بوری کو جہاں کھال سے پانی کھیت میں جاتا ہے وہاں اس جگہ رکھ دیں اس طرح وہ کھاد اس پانی میں حل ہو کرپورے کھیت میں چلی جائے گی اور ساری فصل کو اس سے تقویت ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ اس کھادکو دینے کا فائدہ یہ ہو گا کہ سٹہ مضبوط نکلے گا اور دانہ موٹا ہو گا اس طرح گندم کی پیداوار زیادہ ہو گی تو کسان خو شحال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان خوشحال ہو گا تو ملک میں بھی نہ صرف خوشحالی آئے گی بلکہ ملک کی غذائی ضروریات کوبھی احسن انداز میں پورا کیاجاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :