کراچی میں رینجرز کی چوکی پر 2 حملے، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

بدھ 29 جنوری 2014 11:41

کراچی میں رینجرز کی چوکی پر 2 حملے، 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) ناظم آباد میٹرک بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر یکے بعد دیگرے 2 حملوں میں 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ ڈی آئی جی ویسٹ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ناظم آباد میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب رینجرز کی چوکی پر موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد کریکر پھینگ کر فرار ہو گئے جس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرا دھماکہ ہوا جس میں 4 اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں نجی فلاحی ادارے کا رضا کار بھی شامل ہے، زخمیوں کی شناخت منیر، عتیق اور ندیم، ضمیر اور محمد نذیر کے ناموں سے ہوئی ہے جنھیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا گیا ہے۔

دھماکے کے فورا بعد رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ پہلا حملہ رینجرز موبائل پر گیا گیا جبکہ دوسرا حملہ پہلے حملے کے تقریبا 10 منٹ بعد کیا گیا، دوسرے حملے کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ واضح رہے کہ آج ہی رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیموں کے کارندوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف اقسام کے 28 ہتھیار برآمد کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :