Live Updates

انتہاپسندی اور غربت پر قابو پانے کے لئے تعلیم ہی موثر ترین ہتھیار ہے،شہباز شریف

بدھ 29 جنوری 2014 12:37

انتہاپسندی اور غربت پر قابو پانے کے لئے تعلیم ہی موثر ترین ہتھیار ہے،شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں انتہاپسندی اور غربت پر قابو پانے کے لئے تعلیم ہی موثر ترین ہتھیار ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت پنجاب ایجوکیشنل اینڈوومنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائرکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر بلدیات بلوچستان سردار مصطفیٰ خان نے بھی شرکت کی، اجلاس کے دوران تعلیمی فنڈ پروگرام کو مزید موثر بنانے اور دیگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتےہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں انتہاپسندی اور غربت جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے تعلیم ہی سب سے موثر ہتھیار ہے، جس کےفروغ کے لئے پنجاب حکومت دن رات کام کرہی ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی فنڈ پروگرام کے تحت اب تک طلبہ و طالبات کے لئے 59 ہزار وظائف جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ اس پروگرام میں پنجاب کے علاوہ ملک کے دیگر صوبوں کے طلبہ کو بھی شامل کیا گیا ہے،یہی وجہ ہے کہ تعلیمی فنڈ سے بلوچستان کے ایک ہزار 900 طلبہ و طالبات بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :