سب سے زیادہ پیسہ ہم ہی لاتے ہیں ،بھارت کی آئی سی سی چھوڑنے کی دھمکی

بدھ 29 جنوری 2014 14:00

سب سے زیادہ پیسہ ہم ہی لاتے ہیں ،بھارت کی آئی سی سی چھوڑنے کی دھمکی

دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2014ء) آئی سی سی کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دور ان بھارت نے دھمکی دی ہے کہ پوزیشن پیپر کی مخالفت کی گئی تو بھارت آئی سی سی چھوڑ دیگا ، سب سے زیادہ پیسہ بھارت ہی لاتا ہے ذرائع کے مطابق آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی ٹرائیکا منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے بگ تھری منصوبے پر تمام بورڈز کو حمایت کرنے اور پوزیشن پیپر کو فائنل کیے جانے پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

بگ تھری نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر پوزیشن پیپر کی مخالفت ہوئی تو بھارت آئی سی سی چھوڑ دے گا سب سے زیادہ پیسہ بھارت ہی لاتا ہے جس پر پی سی بی نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ کرکٹ چاہیے یا پیسہ ،، پیسے کی وجہ سے کرکٹ کو داؤپر نہ لگایا جائے ہم اپنے بورڈ اور حکومت کی مشاورت کے بغیر کوئی قدم نہیں اٹھا سکتے۔

متعلقہ عنوان :