میرے خلاف عالمی سازشیں شروع ہوچکی، الطاف حسین
جمعہ 31 جنوری 2014 11:58
لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نےکہا ہے کہ ان کےخلاف بین الاقوامی سازشیں شروع ہوگئی ہیں عوام اور کارکنان حالات سے گھبرائے بغیر اپنے حقوق کے لئے پر امن جدو جہد جاری رکھیں۔لندن سے جاری ایک بیان میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر نے بین الاقوامی سطح پران کےخلاف سازشیں اورمنفی پروپیگنڈا شروع کردیا ہے، ان کے اعصاب کا امتحان لینے والی طاقتیں جان لیں کہ کسی بھی باطل قوت کے آگے ہرگز نہیں جھکوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان اورعوام حالات سے ہرگز مایوس نہ ہوں اور حقوق کے حصول کیلئے پرامن جدوجہد جاری رکھیں۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غریب عوام کے لئے اعلی عدلیہ کی دہلیز تک پہنچنا ممکن نہیں ہے، ایم کیو ایم ملک میں انصاف کا ایسا نظام لانا چاہتی ہے جو امیر اور غریب کے لئے برابر ہو۔(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور حیدر آباد سمیت ملک بھر کے کارکنان اور ہمدردوں کی جدو جہد پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں ملوث 2 افراد کا تعلق ایم کیو ایم سے قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان دونوں افراد کی گرفتاری کے لئے تعاون کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے اکاؤنٹس بھی منجمد کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جس پر ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ہفتہ کو کراچی میں الطاف حسین سے اظہار یک جہتی کا مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.