طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں جانب سے سیز فائر ضروری ہے ، مولانا فضل الرحمن

جمعہ 31 جنوری 2014 15:43

طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں جانب سے سیز فائر ضروری ہے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں جانب سے سیز فائر ضروری ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امن و امان کے لیے حکومت اور طالبان کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مذاکراتی عمل میں رکاوٹ ہو۔ بات چیت کیلئے دونوں جانب سے سیز فائر ہونا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حملے جاری رہے تو مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں