سندھ کے مختلف شہروں میں کریکر دھماکوں کا مقدمہ جسمم کے چیرمین سمیت 10افراد کیخلاف درج
جمعہ 31 جنوری 2014 15:47
سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31جنوری 2014ء) اندرون سندھ میں گزشتہ روز ہونے والے کریکر دھماکوں کامقدمہ جئے سندھ متحدہ محاذ کیچیرمین سمیت 10 افرادکے خلاف درج کرلیاگیا۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق بھان سعیدآباد پولیس نے جسمم کے چیئرمین شفیع برفت اور تعلقہ سہون کے صدرنثاراوٹھوسمیت 10 ملزموں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے 2 کارکنوں مختیار اورکاشف بگھیوکوگرفتارکرلیا۔
گرفتارملزموں کے قبضے سے کریکر اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مقدمہ میں شفیع برفت، نثار اوٹھو سمیت 8 ملزموں کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی، حیدرآباد، کوٹری، ہالا، بھٹ شاہ اور سکرنڈ روڈ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 46 کریکر دھماکے کئے گئے جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مقامی لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.