طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ”ایک اور موقع دینے“ کے الفاظ سے سازش کی بوآتی ہے ،مولانا فضل الرحمن ،طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں جانب سے سیز فائر ضروری ہے ، حملے جاری رہے تو مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے ،امن واما ن کے قیام کیلئے تمام اقدامات اٹھانے چاہئیں ، میڈیا سے گفتگو

جمعہ 31 جنوری 2014 22:13

طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ”ایک اور موقع دینے“ کے الفاظ سے سازش ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی کامیابی کے لیے دونوں جانب سے سیز فائر ضروری ہے ،طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ”ایک اور موقع دینے“ کے الفاظ سے سازش کی بوآتی ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ امن و امان کے لیے حکومت اور طالبان کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جس سے مذاکراتی عمل میں رکاوٹ ہو۔

(جاری ہے)

بات چیت کیلئے دونوں جانب سے سیز فائر ہونا ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ حملے جاری رہے تو مذاکرات میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ملک میں امن وامام کے قیام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے چاہئیں نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے ”ایک اور موقع دینے“ کے الفاظ سے سازش کی بوآتی ہے انہوں نے کہاکہ وہ طالبان سے مذاکرات کے عمل میں” ایک اور موقع دینے“ کے الفاظ سے ڈرتے ہیں ان سے بد نیتی کی بو آتی ہے۔