الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تفصیلات جاری کردیں

جمعہ 31 جنوری 2014 22:17

الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تفصیلات جاری کردیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31 جنوری ۔2014ء) الیکشن کمیشن نے ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی تفصیلات جاری کردیں ،وزیراعظم نواز شریف نے1967میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے 700 میں سے 340 نمبر حاصل کئے۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے 1973میں یونیورسٹی آف سندھ ، عمران خان نے 1974میں آکسفورڈ یونیورسٹی اورجاوید ہاشمی نے 1971میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کیا۔

جاوید ہاشمی نے 700 میں سے 317 نمبر حاصل کئے۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں بتایا گیا کہ شاہ محمود قریشی نے 1978میں پنجاب یونیورسٹی سے گریجویاشن کیا،شاہ محمود قریشی نیٓڈڈ میں سے 375 نمبر حاصل کیئے،خواجہ سعد رفیق نے1985میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔خواجہ آصف نے 1970 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایل ایل بی کیا اور 700 میں سے 368نمبر حاصل کئے۔ سردار ایاز صادق نے 1976میں پنجاب یونیورسٹی سے بی کام کیا اور 1300 میں 673 نمبر حاصل کئے۔چوہدری پرویز الٰہی نے 1967میں پنجاب یونیورسٹی سے بی اے کی ڈگری حاصل کی،مولانا فضل الرحمن نے 1970میں ملتان سے 555 نمبر کے لے میٹرک کیا۔ فاروق ستار نے 1985میں کراچی یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کیا۔