پنجاب کابینہ نے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں میڑو بس منصوبے کی منظوری دیدی
ہفتہ 1 فروری 2014 11:55
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) پنجاب کابینہ نے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہونے والے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی میں بھی لاہور کی طرز پر میٹرو بس سروس شروع کرنے کے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے جس کے بعد منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے متعلقہ کمپنیوں کو سمریاں بھجوائی جائیں گی۔
اجلاس کے دوران پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کے نظام کو کمپیوٹرائز بنانے کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چند روز قبل وزیراعظم نواز شریف کو بھی راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس سروس کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی تھی۔ اس کے علاوہ شہباز شریف نے مئی 2013 کے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے دوران جنوبی پنجاب سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں لاہور کی طرز پر میٹرو بس سروس کے منصوبے بنانے کا وعدہ کیا تھا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.