اوگرا کرپشن کیس، نیب کو آئندہ سماعت پر ہرصورت چالان پیش کرنے کا حکم
ہفتہ 1 فروری 2014 12:04
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) حتساب عدالت نے نیب کو حکم دیا ہے کہ آئندہ تاریخ پر اوگرا کرپشن کیس میں ملزموں کے خلاف چالان پیش کیا جائے۔ جسٹس بشیر کہتے ہیں اب کوئی عذر نہیں سنیں گے۔ احتساب عدالت میں اوگرا کرپشن کیس کی سماعت جسٹس محمد بشیر نے کی۔ نیب کی جانب سے اوگرا کرپشن کیس میں ملزموں کے خلاف چالان پیش نہ کیا جا سکا۔ دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب چودھری ریاض اور نیب کے تفتیشی ٹیم اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
(جاری ہے)
پراسیکیوٹر نیب نے عدالت موقف اختیار کیا کہ رجسٹرار آفس نے دونوں ریفرنسز پر اعتراضات عائد کئے تھے جس کے باعث اوگرا کرپشن کیس کے دونوں ریفرنسز جمع نہیں ہو سکے۔چودھری ریاض نے عدالت کو بتایا کہ اوگرا کرپشن کیس اور توقیر صادق تقرری ریفرنس اعتراضات دور کر کے آئندہ ہفتے جمع کرا دیں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کو ہر صورت چالان عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ جسٹس محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ مقدمے کے چالان کے لئے اب کوئی عذر نہیں سنا جائے گا جس کے بعد مقدمے کی سماعت چار فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.