عابد شیرعلی جواب دیں کہ میرے حلقے میں بجلی کم اوربل زیادہ کیوں آرہے ہیں، شاہ فرمان
ہفتہ 1 فروری 2014 16:37
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 1 فروری 2014ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں بجلی کم اور بل زیادہ آرہے ہیں اس کے باوجود لائن لاسز کا بہانہ بنا کر بجلی کاٹ دی گئی۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ پیسکو کی جانب سے میرے حلقے کی بجلی اس لئے کاٹی گئی کہ یہاں لائن لاسز کی شرح زیادہ اور لوگ بل ادا نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں 16 گڑڈ اسٹیشن ایسے ہیں جن سے فاٹا کے علاقوں کو بھی بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ میرے حلقے میں متنی اولڈ گرڈ اسٹیشن جس میں صارفین کی تعداد 3 ہزار 288 اور اس گرڈ اسٹیشن کو 39 لاکھ 80 ہزار یونٹس بجلی فراہم کی گئی جب کہ بل 53 لاکھ ایک ہزار یونٹس کے بھیجے گئے۔(جاری ہے)
شاہ فرمان نے کہا کہ عابد شیر علی اور پیسکو چیف اس بات کا جواب دیں کہ 12 لاکھ 9 ہزار یونٹس کہاں سے آئے کیا انہوں نے گرڈ اسٹیشن میں جنریٹر لگائے تھے جس سے بجلی میں اضافہ ہوا، میرے حلقے کے لوگوں کو بجلی کم اور بل زیادہ بھیجے جارہے ہیں اور یہ ناانصافی تمام گرڈ اسٹیشنز کے صارفین کے ساتھ ہورہی ہے اس کے باوجود بجلی کاٹ دی گئی۔
واضح رہے کہ پیسکو حکام نے خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شاہ فرمان کے حلقے میں واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث 590 گھریلو صارفین کے کنیکشنز منقطع کر دیئے تھے۔ پیسکو حکام کا کہنا تھا کہ شاہ فرمان کے حلقے بڈھ بیر پر 2 کروڑ 79 لاکھ 36 ہزار واجب الادا ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
سپریم کورٹ حسان نیازی اورعباد فاروق کی جبری گمشدگی کا فوری نوٹس لے
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.