طالبان کا ایجنڈا ملک میں خاص وضع کی شریعت نافذ کرنا ہے ،قمر زمان کائرہ ،حکومت آئین سے باہر اور طالبان آئین کے اندر نہیں آ سکتے مذاکرات کیسے ہوں گے سمجھ نہیں آتا ، میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 1 فروری 2014 19:39
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1 فروری ۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ طالبان کا ایجنڈا ملک میں خاص وضع کی شریعت نافذ کرنا ہے۔ حکومت آئین سے باہر اور طالبان آئین کے اندر نہیں آ سکتے مذاکرات کیسے ہوں گے سمجھ نہیں آتا ، طالبان کا ون پوائنٹ ایجنڈے سے صورتحال گمبھیر نظر آتی ہے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پی پی پی اس بات کیلئے دعا گو ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں اور طالبان آئین کے دائرے میں آ جائیں جبکہ مذاکرات ٹیم کی قابلیت پر کوئی شک نہیں مگر میاں صاحب کو پارلیمان کو معتبر کرنا چاہے تھا مذاکراتی کمیٹی پارلیمانی ممبر کی سربراہی میں تشکیل دی جانی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے جو بات کہی ہے وہ پوری قوم سوچ رہی ہے کہ حکومت نے اب تک وقت ضائع کیا ہے۔ اے پی سی نے حکومت کو مینڈیٹ دیا تھا مسلم لیگ (ن )کا المیہ ہے کہ ان کا ووٹ بینک مذہبی گروپس پر منحصر ہے اس لیے یہ منفی مذہبی روایات کے خلاف بھی کھڑے نہیں ہوتے ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.