مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس

جمعہ 7 فروری 2014 11:45

مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ کیخلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی گئی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کے وکلاکی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، جسے سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔ رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اس درخواست کو نہیں سن سکتی،پرویز مشرف متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :