رینجرز نے شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے والے ٹارگیٹڈ آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں

جمعہ 7 فروری 2014 12:57

رینجرز نے شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7فروری 2014ء) رینجرز نے شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے والے ٹارگیٹڈ آپریشن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔5ماہ کے دوران 1800 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسی عرصے میں5رینجرز اہلکار شہیدبھی ہوئے ہیں۔ کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی کمر توڑنے کے لیے ٹارگٹیڈ آپریشن کا آغاز ہوئے 5ماہ ہوگئے ہیں۔

شہر قائد کا امن تو بحال نہیں ہوسکاہے مگر رینجرز اہلکار اضافی اختیارات کے ساتھ دہشتگردوں اور ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعوی کرتے رہے ہیں۔ اس ضمن میں ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کراچی میں5 ستمبر 2013ء سے شروع ہونے والے ٹارگیٹڈ کے دوران اب تک 1928ٹارگیٹڈ آپریشن کیے گئے جبکہ 1863ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران12دہشت گرد، 24ٹارگٹ کلرز،206 بھتہ خور اور 19 اغواء برائے تاوان کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 2 ہزار 620 ہتھیار اور 11لاکھ 8 ہزار 280 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق دوران آپریشن 44مقابلوں میں 65 ملزمان کو ہلاک اور49 ملزمان کوگرفتار کیاگیاجبکہ مقابلوں میں 5 رینجرز اہلکار شہید اور 31 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق رواں سال2014کے دوران رینجرزنے304کارروائیوں میں302 ملزمان کوگرفتار کیا ہے ،جن میں 6 ٹارگٹ کلرز،27 بھتہ خور،اور3 اغوا کار شامل ہیں۔اسی عرصے میں رینجرز اہلکاروں سے14 مقابلوں میں 15 ملزمان بھی مارے گئے۔

لیاری میں آپریشن کے دوران 2 مغوی بھی بازیاب ہوئے جبکہ دہشتگردوں نے 3 رینجرز اہلکاروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا۔اور شہر بھر میں 230 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔جبکہ سال 2013 کے چار ماہ میں1624 کارروائیوں اور 44 مقابلوں میں، 1563 ملزمان گرفتار اور 65 ہلاک ہوئے جبکہ شہر بھر میں 2 رینجر اہلکاروں سمیت 649 افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :