مذاکرات قومی معاملہ ہے،جذبات سے کام نہ لیا جائے، مولانا سمیع الحق

پیر 10 فروری 2014 13:39

مذاکرات قومی معاملہ ہے،جذبات سے کام نہ لیا جائے، مولانا سمیع الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س )کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ مذاکرات قومی معاملہ ہے، اس معاملے پرجذبات سے کام نہ لیا جائے، طالبان کی طرف سے حوصلہ افزا جواب آیا۔

(جاری ہے)

اکوڑہ خٹک میں طالبان کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ کمیٹی اراکین نے میرانشاہ میں طالبان قیادت سے مذاکرات کیے، جو صبح تک جاری رہے، آئین کے دائرے میں رہ کر مذاکرات پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کو کوشش کرنی چاہئے کہ مذاکرات کو نقصان نہ پہنچے۔ اس موقع پر طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن یوسف شاہ نے کہا کہطالبان کی 10 رکنی سیاسی کمیٹی سے بامقصد مذاکرات ہوئے، طالبان نے مثبت جواب دیا ہے اور ہم پرامید ہیں، بات چیت کا سلسلہ آگے بھی چلے گا۔ یوسف شاہ نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران ڈرون طیارے بھی پروازکرتے رہے۔