لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

پیر 10 فروری 2014 13:39

لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

خیبرایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) تحصیل لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں شلمان روڈ پر نصب بم پھٹنے کے نتیجےمیں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور 2 اہلکار زخمی ہوگئےہیں جنہیں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی 2 رکنی ٹیم کی حفاظت کے لئے 3 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے تھے تاہم دھماکے کے نتیجے میں 2 زخمی ہوگئے۔ حملے کے باوجود لنڈی کوتل میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :