مجھے ہٹانے کا فیصلہ غیر جمہوری ہے، ذکاء اشرف
پیر 10 فروری 2014 17:48
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10فروری 2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین چودھری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا فیصلہ غیر جمہوری ہے۔ جمہوری حکومت کے ہاتھوں جمہوریت کا قتل کیا گیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ میں بار بار تبدیلیاں کرکے دنیا کو منفی پیغام پہنچایا گیا۔ آسٹریلیا نے پہلے بھی تنقید کی تھی کہ نہ تو پاکستان میں استحکام ہے اور نہ ہی کرکٹ بورڈ میں۔ ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئین ہم نے ایک سال میں بنایا اور آئین کے آنے کے بعد آئی سی سی کے احکامات پر عمل درآمد کروایا گیا۔ آئی سی سی چاہتا ہے کہ حکومت کا بورڈ کے معاملات سے کوئی تعلق نہ ہو۔
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ عہدے سے ہٹانے کے حوالے سے مجھے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔
یہ فیصلہ بظاہر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہو سکتا ہے۔ اس فیصلے سے آئی سی سی میں پاکستان کا موقف مزید کمزور ہونے کا بھی خدشہ ہے اور حکومت کے اس فیصلے سے بھارتی بورڈ کو مزید فائدہ ہوگا جبکہ پاکستان مزید تنہائی کا شکار ہوا ہے۔ معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہوں دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی کا اس پر کیا ردعمل آتا ہے۔ فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کمیٹی کا فیصلہ دیکھ کر مشاورت کے بعد کروں گا۔ واضع رہے کہ اس سے قبل آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم محمد نواز شریف نے پی سی بی کے آئین میں ایک شق کی ترمیم کرتے ہوئے پی سی بی کا گورننگ بورڈ تحلیل کر دیا تھا اور چودھری ذکاء اشرف کو چیئرمین پی سی سی کے عہدے سے ہٹا دیا جس کا وزارت بین الصوبائی رابطہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پی سی بی کے معاملات کو سدھارنے کیلئے 11 رکنی عبوری کمیٹی قائم کر دی گئی۔ کمیٹی پی سی بی کے ایڈہاک چیئرمین کا انتخاب کرے گی۔ کمیٹی میں نجم سیٹھی بھی شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.