طالبان اپنے پاکستانی لوگوں کو شہید نہ کریں، رانا ثنااللہ
جمعہ 14 فروری 2014 13:25
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ مسلمان اور اکثریت پاکستانیوں کی ہے لہذا انہیں چاہئے وہ اپنے مسلمان اور پاکستانی بھائی بہنوں کو شہید کرنے سے باز رہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتےہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی طالبان کے بھائی اور ہم وطن ہیں اگر مذاکرات میں جنگ بندی کے حوالے سے ابھی کچھ طے نہیں ہوا تو کم از کم انہیں چاہئے معصوم شہریوں کو نشانہ نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کل کراچی میں پولیس کے 13 جوانوں کو شہید کیا گیا ان کے گھر میں جس طرح کہرام مچا ہوا ہے یہ انہتائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔
(جاری ہے)
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کے سوال پر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کی جان اور مال کو تحفظ دے لہذا جو لوگ معاشرے میں جرم کا باعث بنتے ہیں حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے سے نہیں روک سکتی۔
مولانا فضل الرحمان سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ وہ درست کہتے ہیں قیام امن کے لئے طالبان کے تمام گروپس کو مذاکرات میں شامل کیا جائے تاکہ مذاکراتی عمل مکمل ہو لیکن مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ وہ مذاکرات کے لئے صرف دعائے خیر نہ کریں بلکہ خود بھی اس عمل میں شامل ہوں اور ایسے گروپ جس پر ان کا اثرورسوخ ہے انہیں مذاکرات کے دائرے میں لایا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.