طالبان حملے کے بعد مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اہم اجلاس اسلام آباد میں شروع
جمعہ 14 فروری 2014 15:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14فروری 2014ء) کراچی میں طالبان کی جانب سے پولیس بس پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق دونوں کمیٹیوں کے درمیان اہم اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق حکومت اور طالبان کی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہوچکا ہے جس میں دونوں کمیٹیوں کے اراکین شریک ہیں، ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان کی طرف سے گذشتہ روز کراچی میں پولیس بس پر کئے گئے حملے کے بعد پیدا ہونے والی نئی صورتحال کا جائزہ اور اس پر طالبان کمیٹی کا موقف لیا جائے گا جب کہ طالبان کی رابطہ کار کمیٹی طالبان شورٰی سے ہونے والی بات چیت پر حکومتی کمیٹی کو اعتماد میں لے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار جاں بحق جب کہ پولیس اہلکاروں سمیت 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ حملہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ان کے ساتھیوں کو قتل کرنے کا بدلہ ہے اور اس طرح کے حملے اس وقت جاری رہیں گے جب تک جنگ بندی کا اعلان نہیں کیا جاتا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.