حکومتی کمیٹی کی درخواست ، سیز فائر پر اتفاق رائے کیلئے طالبان شوریٰ کا اجلاس طلب ، سیز فائر کا اعلان کل طالبان کمیٹی کے علماء اجلاس کے بعد متوقع
جمعہ 14 فروری 2014 22:13
اسلام آباد (رحمت اللہ شباب ۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 فروری ۔2014ء) حکومتی اور طالبان کمیٹیوں کی ملاقات کے دوران حکومتی کمیٹی کی درخواست پر طالبان نے سیز فائر پر اتفاق کیلئے شوریٰ کا اجلاس طلب کر لیا ہے ، ذرائع کے مطابق شوریٰ اجلاس میں سیز فائر سمیت دیگر گروپوں کی طرف سے جاری کارروائیوں پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں طالبان کے دونوں بڑے شوریٰ علی شوریٰ اور عاجری شوریٰ کے نمائندے شامل ہوں گے ، جن کی صدارت کالعدم تحریک طالبان کے ڈپٹی امیر شیخ خالد حقانی کریں گے ، دوسری طرف طالبان کمیٹی نے کل لاہور میں علماء کے اجلاس میں ملک کے نامور علمائے کرام کو شرکت کیلئے دعوت نامے پہنچا دیئے ہیں ، اجلاس کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد سے درخواست کی ہے کہ وہ کل علماء اجلاس کے اختتام تک سیز فائر کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے تا کہ سیز فائر کا اعلان علماء کانفرنس کے اختتام پر کیا جا سکے ، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ طالبان کی طرف سے شرطوں پر علمائے کرام کو اعتماد میں لیا جائے گا ، حکومتی کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ طالبان کی طرف سے سیز فائر کے اعلان کے فوراً بعد 18سال سے کم عمر کے بچے اور 50سال سے زائد طالبان قیدیوں کو رہا کیا جائے گا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.