قوم کو دو روز میں خوشخبری ملے گی، مولانا یوسف شاہ

ہفتہ 15 فروری 2014 12:19

قوم کو دو روز میں خوشخبری ملے گی، مولانا یوسف شاہ

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ انہیں اُمید ہے کہ کل فائر بندی کا اعلان ہو جائے گا اور مذاکرات کے حوالے سے قوم کو دو روز میں خوشخبری ملے گی۔ لرکن طالبان کمیٹی کے مولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی بلواسطہ جنگ بندی نہیں ہوئی یہی وجہ ہے کہ امن کے منافی کار روائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جسے ہی جنگ بندی کا اعلان ہوگا امن کے منافی کار روائیاں رک جائیں گی۔ انہوں نے واضع کیا کہ شریعت اور آئین کے حوالے سے کوئی مطالبہ زیر بحث نہیں۔ طالبان کمیٹی کے رکن نے بتایا کہ انہیں قوی اُمید ہے کہ کل فائر بندی کا اعلان ہو جائے گا اور مذاکرات کے حوالے سے قوم کو دو روز میں خوشخبری ملے گی۔ مذہبی جماعتوں میں اختلافات دور کرنے کی کوشش کریں گے تاہم بارہ سالہ گند صاف کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔