چائے انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے، نئی تحقیق

ہفتہ 15 فروری 2014 13:56

چائے انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے، نئی تحقیق

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15فروری 2014ء)تحقیق کے مطابق چائے پینا انسان کی صحت کے لیے بہت مفید ہے اور یہ بہت سے سی بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ چائے پینے سے صحت پر برے اثرات پڑتے ہیں، مگر ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چائے پینے سے انسان بہت سے موذی امراض سے بچ سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق چائے پینے سے دل کے امراض ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیں، اس کے علاوہ چائے میں موجود کیفین ذیابیطس کے امکانات کافی حد تک کم کردیتی ہے، یہ ہی نہیں اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں یا آپ کو تھکاوٹ اور چڑچڑے پن کا احساس ہورہا ہے تو چائے آپ کے دماغ کو سکون اور راحت کا احساس دلاتی ہے۔