سعودی ولی عہد پرنس سلمان بن عبدالعزیز پاکستان پہنچ گئے

ہفتہ 15 فروری 2014 21:04

سعودی ولی عہد پرنس سلمان بن عبدالعزیز پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2014ء) سعودی ولی عہد پرنس سلمان بن عبدالعزیز اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ سعودی عرب کے ولی عہد پرنس سلمان بن عبدالعزیز اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان کے 3روزہ سرکاری دورے پر چکلالہ ائربیس پہنچے تو وزیراعظم میاں نوازشریف نے ان کا خود استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

ولی عہد شہزاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کا ولی عہد بننے کے بعد پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے جس کے دوران وہ وزیراعظم اور صدرمملکت سے ون آن ون ملاقاتوں کے علاوہ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دست خط بھی کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :