خراب گندم انسانی خوارک کیلئے استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ،جام مہتاب حسین ڈھر

اتوار 16 فروری 2014 18:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) صوبائی وزیربرائے خوارک جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ خراب گندم صرف جانوروں اور پرندروں کی خوارک بنانے کیلئے استعمال کی جاسکتی ہے اوریہ قطعی طور پر انسانی استعمال کیلئے نہیں ہے ۔ یہ بات انہوں نے خراب گندم کی نیلامی کے متعلق ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کوئی بھی شخص ‘ فلور ملز‘ یا آٹے کی چکی اس خراب گندم کو انسانی استعمال کیلئے استعمال کرتے ہوئے ملوث پائے گئے تو ان سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائیگا ۔

اور اس میں ملوث فلور ملز کے ناصرف لائسنسز منسوخ کردیئے جائے گے بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیئے جائے گے ۔ صوبائی وزیر نے افسران کو ہدایت دی کے اس سلسلے میں بہت احتیاط برتیں اور فلور ملز کی کارکردگی پر نظر رکھیں کیونکہ یہ لوگوں کی صحت کا معاملہ ہے ۔

(جاری ہے)

جام مہتاب حسین ڈھر نے مزید کہا کہ محکمہ کے ان اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جو قومی خزانے کو نقصان ِپہنچانے اور گندم کو خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔

انہوں نے اجلاس میں یہ بات بہت واضح طور پر کہیں کے خراب گندم انسانی صحت کے لئے بہت مضرہے اور اس خراب گندم کو سوائے جانوروں اور پرنددوں کی خوارک بنانے کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ انہوں نے میڈیا اور عوام سے درخواست کی کہ اگر وہ کسی بھی قسم کی خرابی دیکھتے ہیں تو فوری طور پر وہ محکمہ خوارک کوآگاہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے عمل کو مانیٹرکرنے کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جائے اور ہر قسم کی کرپشن کا خاتمہ کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :