لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

منگل 18 فروری 2014 17:13

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد قتل

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد کو قتل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی لاہور رانا عبدالجبار نے. بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جوہر ٹاؤن کے سیکٹر ای ون میں گزشتہ رات کے کسی پہر نامعلوم افراد زاہد نامی شخص کے گھر میں داخل ہوئے، جنہوں نے تیز دھار آلے کی مدد سے زاہد، ان کے دو چھوٹے بھائی، دو خواتین اور 8 سے 12 سال کے درمیان 3 بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس اور فورنسک ٹیموں نے مکان کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیئے ہیں جبکہ لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ دلخراش واقعہ پرانی رنجش کا نتیجہ نظر آتا ہے تاہم حتمی طور پر کوئی بھی بات تفتیشی عمل آگے بڑھنے پر ہی کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :