مذاکرات معطل ہو چکے ہیں ،وزیر اعظم مایوس نہیں ، مذاکرات کے خواہش مند ہیں ، رحیم اللہ یوسفزئی
بدھ 19 فروری 2014 14:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) حکومتی کمیٹی کے رکن اور سینئر تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات معطل ہو چکے ہیں ،وزیر اعظم مایوس نہیں ، مذاکرات کے خواہش مند ہیں ،عمر خراسانی کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا ،وضاحت طالبان شوری ہی دیگی۔ایک انٹرویومیں رحیم اللہ یوسفزئی نے کہاکہ کراچی میں پولیس اور رینجرز پر دو حملوں اور مہمند ایجنسی میں 23 اہل کاروں کو قتل کرنے پر وزیر اعظم نے کہا کہ یہ امن کے لیے دھچکا ہے تاہم ان واقعات کے باوجود وہ مایوس نہیں ہیں اور چاہتے ہیں مذاکرات جاری رہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ رحیم اللہ نے کہا کہ حکومت کی بنائی ہوئی مذاکراتی کمیٹی برقرار ہے اور مشاورت اور غیر رسمی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔(جاری ہے)
کیا حکومتی کمیٹی نے طالبان اور ان کی قائم کردہ کمیٹی تک اپنی شرائط اور مطالبے پہنچائے ہیں؟ اس کے جواب میں رحیم اللہ یوسف زئی نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ طالبان کی مذاکراتی کمیٹی تک یہ شرائط پہنچائی جائیں۔
انہوں نے کہاکہ طالبان کی ٹیم پر کوئی الزام نہیں لیکن فیصلے طالبان کی شوری کرتی ہے۔رحیم اللہ نے کہا کہ مہمند ایجنسی کی طالبان کی شاخ کے سربراہ عمر خراسانی کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعوی کیا گیا تاہم ہم وضاحت جب مانگیں گے تو جواب اور وضاحت طالبان شوری ہی دے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہو گی کہ کوئی راستہ نکل آئے تاکہ پھر سے بات چیت شروع ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.