حکومت چوڑیاں پہن لے اور کہے کہ وہ طالبان سے نمٹنےکے قابل نہیں، نبیل گبول
بدھ 19 فروری 2014 17:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19فروری 2014ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے دوران ملک کی موجودہ صورت حال پر ایمرجنسی کے مطالبے پر نبیل گبول اور مسلم لیگ (ن) کی تہمینہ دولتانہ میں تلخ کلامی ہوگئی، ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایم کیوایم اور وزیرستان میں فوج ہی جانتی ہے کہ وہ طالبان کا سامنا کیسے کررہے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں رانا شمیم احمد کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے آغاز پر کراچی میں پولیس اہلکاروں کی بس پر حملے، مہمند ایجنسی کے 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل اور گزشتہ روز پاک فوج کے میجر کے جاں بحق ہونے کے واقعات کی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ ملک کے حالات بہت خراب ہیں، مذاکرات کے جواب میں لاشیں بھجوائی جارہی ہیں ایسی صورتحال میں مذاکرات کی بات کرنے والے بے وقوف ہیں، حکومت چوڑیاں پہن لے اور کہے کہ وہ ان سے نمٹنےکے قابل نہیں اور صدر مملکت آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرکے سیکیورٹی کی صورت حال بہتربنانے کے لیے ریڈ الرٹ جاری کردیا جائے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
-
روس نے جرمن فاونڈیشن پر پابندی لگا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.