ایف سی اہلکاروں کے قتل کا الزام بے بنیاد ہے البتہ پاکستان خود دہشتگردوں کوپناہ دیتا ہے، افغانستان

جمعہ 21 فروری 2014 16:34

ایف سی اہلکاروں کے قتل کا الزام بے بنیاد ہے البتہ پاکستان خود دہشتگردوں ..

کابل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21فروری 2014ء) افغانستان نے 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کے افغان سرزمین پر قتل کے پاکستانی الزام کو مسترد کرتے ہوئے الٹا پاکستان پر شدت پسنددوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے افغان صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کے افغان سرزمین پر قتل کرنے کے کوئی شواہد نہیں ملے البتہ پاکستان خود شدت پسندوں کو پناہ دیتا ہے جس کی وجہ سے یہ حالات پیدا ہو ئے ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان خود دہشت گردی کا شکاراور شدت پسندوں کے حملوں کی زد میں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے متعدد مرتبہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہوں کے حوالے سے افغان حکام سے احتجاج کرچکا ہے جب کہ مشیر سرتاج عزیز نے جمعرات کو مالدیپ میں افغان وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے دوران افغان سرزمین پر 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل پر شدید احتجاج اورپاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔