مذاکرات کی افادیت ختم ہو چکی ہے،مذاکرات کی سمت نظر نہ آنا ہی اسکا سب سے بڑا ثبوت ہے،سید خورشید شاہ ، تمام چیزیں گو مگو کی حالت میں ہیں، وزیر اعظم اور انکی ٹیم کو جلد از جلد فیصلہ کر لینا چاہئے، میڈیا سے گفتگو
جمعہ 21 فروری 2014 20:27
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 فروری ۔2014ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کی افادیت ختم ہو چکی ہے،مذاکرات کی سمت نظر نہ آنا ہی اسکا سب سے بڑا ثبوت ہے، تمام چیزیں گو مگو کی حالت میں ہیں، وزیر اعظم اور انکی ٹیم کو جلد از جلد فیصلہ کر لینا چاہئے انکو وزیر اعظم کے بجائے ایک لیڈر بن کر فیصلہ کرنا چاہئے ، میں محسوس کرتا ہوں کہ ہماری عسکری قوتیں تیش میں ہیں کہ انکے جوانوں کو دن دہاڑے بربریت کے طریقے سے شہید کیا جاتا ہے۔
سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا کہ ان واقعات کی روکتھام کے لیے ایسے اقدامات اٹھانے پڑیں گے کہ جس سے یہ تاثر جائے کہ حکومت بھی موجود ہے اور حکومت کی رٹ بھی ہے، جس سے مقابلہ کرنا آسان نہیں ہے۔(جاری ہے)
دہشتگرد کرمنلز ہیں اور اسلام کا روپ دھار کر کے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے جس طرح سے انکی روش ہے یہ تو یہودی مذہب میں بھی نہیں ہوتا۔
انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ انکی کرسی کو کوئی نہیں ہلا سکتا یہ ہی وزیر اعظم رہیں گے اور وہ انکی مدد کریں گے، اگر پاکستان کی ریاست مظبوط ہو گی تو ہی وزیر اعظم رہ سکتے ہیں جبکہ تمام حالات میں مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی ہے میں نے تو کہہ دیا ہے کہ مجھے چھوڑ دیں بس آپ جو فیصلہ کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ عسکری قوتوں نے میرے ساتھ تو کوئی بھی رابطہ نہیں کیا مگر انکے انداز سے ان کا غصہ معلوم ہوتا ہے کہ کبھی کبھی وہ رد عمل بھی دکھا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہے، عوام بجلی، گیس اور دیگر مسائل کے باوجود عوام سڑکوں پر نہیں آ رہی ہے ، صرف امن و امان کی وجہ سے سڑکوں پر ہیں۔ انہوں نے ایران کے دباؤ پر کہا کہ ہماری خارجہ کور نے واضع کر دیا ہے ایران کو کہ ہمارے کسی قسم کی بھی مداخلت یا وبستگی نہیں ہے تمام معاملات کو مل بیٹھ کر حل کیا جائے گا اگر پڑوسی ملک پر امن رہیں گے تو ہم پر امن رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.