بونیرمیں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے قومی وطن پارٹی کے رہنما 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق، 3 زخمی

ہفتہ 22 فروری 2014 11:45

بونیرمیں ریموٹ کنٹرول دھماکے سے قومی وطن پارٹی کے رہنما 2 ساتھیوں سمیت ..

بونیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) گوکن میں ریموٹ کنٹرول بم حملے میں قومی وطن پارٹی کے رہنما عدالت خان ایڈوکیٹ 2 ساتھیوں سمیت جاں بحق جبکہ 3 افرادزخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کے رہنما عدالت خان ایڈوکیٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈگر کی عدالت جانے کے لئے گھر سے نکلے کہ کچھ ہی فاصلے پر شوگا کے مقام پر ان کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں عدالت خان اپنے 2 ساتھیوں سمیت موقع پر ہی جاں بحق جب کہ ان کے 3 ساتھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو دسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :