بھارتی جیل میں ایک اورپاکستانی جاں بحق، انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی قراردے دیا

ہفتہ 22 فروری 2014 12:58

بھارتی جیل میں ایک اورپاکستانی جاں بحق، انتظامیہ نے واقعے کو خودکشی ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) بھارتی جیل میں ایک اور پاکستانی جاں بحق ہو گیا جب کہ انتظامیہ واقعے کو خودکشی کا نتیجہ قرار دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں امپالہ ڈسٹرکٹ جیل کے ڈائریکٹر جنرل کے راجیندرا کمار کا کہنا تھا کہ ہفتہ کی صبح پاکستانی قیدی شوکت علی ولد برکت علی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تاہم واقعے کی مزید تفصیلات کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

راجیندرا کمار کا کہنا تھا کہ شوکت علی کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے رہائشی شوکت علی کو فروری 2011 میں غلطی سے سرحد عبور کرنے پر گرفتار کر لیا تھا جس پر بھارتی فوج نے اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے اسے جیل منتقل کر دیا تھا جب کہ گزشتہ برس مئی میں بھی بھلوال جیل میں پاکستانی شہری ثناءاللہ رانجے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ جاں بحق ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :