طالبان سے مذاکرات کیلئے اعتماد میں نہیں لیا گیا، مفتی منیب الرحمن

ہفتہ 22 فروری 2014 14:34

طالبان سے مذاکرات کیلئے اعتماد میں نہیں لیا گیا، مفتی منیب الرحمن

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے طالبان مذاکرات میں جو حکمت عملی تیار کی ہے، اس میں اہل سنت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملتان میں جامعہ عربیہ اسلامیہ مدینتہ العلوم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات سے پہلے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ مذاکرات کن اصولوں پر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مذاکرت کو میڈیا پر لانے سے پہلے حکومت کو گراوٴنڈ ورک کرنا چاہئے تھا۔ پروفیسر ابراہیم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ وہ فریق نہیں، مصالحت کار ہیں، مذاکرات دو فریقوں کے درمیان ہونے چاہئے تھے۔

متعلقہ عنوان :