حکومت کا عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، وزیر داخلہ نے چاروں وزراء اعلیٰ اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کاسلسلہ شروع کر دیا

ہفتہ 22 فروری 2014 15:57

حکومت کا عسکریت پسندوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ، وزیر داخلہ نے چاروں ..

پشاور (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22فروری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے پے درپے حملوں اور آئین کے تحت مذاکرات سے انکار کے بعد حکومت نے قبائلی علاقہ جات میں روپوش عسکریت پسندوں کے خلاف طاقت کااستعمال کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کیلئے وزیر داخلہ نے چاروں وزراء اعلیٰ اور سیاسی قیادت کو اعتماد میں لینے کیلئے مشاورت سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے دوسری طرف آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرکے ایف سی کے جوانوں کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی ہے جب کہ کور کمانڈرخیبر پختونوہ جنرل ربانی نے قبائلی علاقہ جات میں آپریشن کیلئے صوبائی حکومت کو آگا ہ کر دیا ہے آپریشن کے متاثرین کیلئے بنوں انڈس ہائی وے پر کیمپ کی تیاری کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے وزیر داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ اس آپریشن میں ملٹری کے علاوہ ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شریک ہوں گے اس آپریشن کا دورانیہ ایک ماہ ہوگا۔

آپریشن میں پاک فضائیہ کی مدد بھی حاصل کی جائے گی ذرائع کے مطابق جہلم میں جاری مشقیں بھی اس آپریشن کا حصہ بتائی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :