شمالی وزیرستان ممکنہ آپریشن ، عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع، عوام کی نقل مقانی کا سلسلہ بھی جاری

بدھ 26 فروری 2014 13:16

شمالی وزیرستان ممکنہ آپریشن ، عسکریت پسندوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26فروری 2014ء) وزیرستان آپریشن کے پیش نظر عسکریت پسندوں کی تمام سینئر قیادت قبائلی علاقہ جات سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بیشتر کمانڈروں نے افغانستان منتقل ہو گئے جبکہ بڑی تعداد میں عسکریت پسند پاکستان کے بندو بستی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔ اسی حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پچھلے چار دنوں میں بنوں ،کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان میں قانونی دستاویزات رکھنے والی گاڑیوں کی قیمتیوں ریکارڈ حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان گاڑیوں میں بارودی مواد سے لوڈ کرکے بندوبستی علاقوں کی طرف روانہ ہو گئے ہیں۔ دوسری قبائلی علاقہ جات میں نقل مقانی کا سلسلہ بدستور تیز ہوتا جا رہا ہے اور سینکڑوں خاندانی بندو بستی علاقوں کی طرف منتقل ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی خدشات کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حرکت میں آ گئے ہیں۔ اور حساس اضلاع میں ہوٹلوں اور سرائے میں ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ مسافروں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ تمام معلومات متعلقہ تھانوں کو دی جائے۔ قبائلی علاقہ جات سے آنے والے تمام قومی شہاروں پر سکیورٹی فورسز ایف سی اور پولیس نے چیکنگ میں اضافہ کر دیا ہے اور تمام لوگوں سے قومی شناختی کارڈ طلب کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :