وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ، شمالی وزیرستان کو2ہفتوں میں دہشتگردوں سے پاک کیاجاسکتاہے،عسکری حکام

بدھ 26 فروری 2014 19:36

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ، شمالی وزیرستان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26فروری۔2014ء) وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عسکری حکام نے سیاسی قیادت کو شمالی وزیرستان سمیت قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شمالی وزیرستان کو 2ہفتوں میں دہشت گردوں سے پاک کیا جاسکتا ہے۔ ملاقات کے دوران ملکی سلامتی اور طالبان کے متعلق حالیہ حکمت عملی پر مشاورت ہوئی ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں قومی داخلی سلامتی پالیسی پر بھی مشاورت ہوئی۔