کراچی، حسین ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز کا آپریشن، 300 اہلکار شریک

جمعہ 28 فروری 2014 12:01

کراچی،  حسین ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز کا آپریشن، 300 اہلکار شریک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے حسین ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز کا آپریشن جاری ہے،جس کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے چھاپے مارے جارہے ہیں،عثمان آباد سے چھاپے کے بعد 2 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔نارتھ ناظم آباد کے علاقے حسین ڈی سلوا ٹاون میں رینجرز کی جانب سے ٹارگٹیڈ آپریشن کیا جارہا ہے،ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ آپریشن میں علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آپریشن میں رینجرز کے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں،آپریشن میں انسداد دہشت گردی ونگ اور خواتین رینجرز اہلکار بھی شریک ہیں،واضح رہے کہ گذشتہ روز نارتھ ناظم اور ڈسڑکٹ سینٹرل میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔دوسری جانب عثمان آباد کے علاقے میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا،چھاپہ مار کاروائی رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے،چھاپے کے دوران 2 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،ملزمان کے قبضے سے 3 ایس ایم جی،شاٹ گن اور 9 ایم ایم پستول بھی برآمد ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :