پہلے تین ماہ میں معا شی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہی،اسٹیٹ بینک

جمعہ 28 فروری 2014 13:16

پہلے تین ماہ میں معا شی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہی،اسٹیٹ بینک

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28فروری 2014ء) نئی حکومت کی اقتصادی پالیسی کے اثرات ظاہر ہونے لگے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں معا شی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہی۔معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت مالیاتی اور توانائی کے شعبے میں تیز ی سے اصلاحات کرے ۔اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا ستمبر 2013 معاشی ترقی کی رفتار 4.4 فیصد ہدف کے مقابلے 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں اقتصادی ترقی 2.9فیصد تک محدود رہی ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق صنعت اور خدمات کے شعبے نے معیشت کے پھیلاوٴ میں اہم کردار ادا کیا جبکہ زراعت کی کارکردگی ہدف سے کم رہی۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال حکومتی قرض گیری میں اضافہ ہوا اور حکومت اس ضمن میں آئی ایم ایف کی شرط پر پوری نہ اتر سکی۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی قرض کی ادائیگیوں سے زرمبادلہ ذخائر پر دباو دیکھا گیا جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں پہلی سہ ماہی کے دوران 6 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔رپورٹ کے مطابق جہاں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم کا حجم حوصلہ افزا رہا وہاں غیر ملکی سرمایاکار ی کی صورت حال مایوس کن رہی۔